حکومت پنجاب نے حیران کن طور پر صوبے بھر میں اصل صلاحیت کے مقابلے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹس میں 30 سے 40 فیصد کمی کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کچھ طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ جب مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر 10 فیصد تک پہنچی تو ٹیسٹس میں کمی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے فنڈز ضائع کرنے سے گریز کے لیے ٹیسٹس کی تعداد میں کمی کردی ہے کیونکہ مثبت تناسب میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

تاہم کچھ ناقدین نے الزام لگایا ہے کہ حکومت پنجاب نے دانستہ طور پر ٹیسٹس کی تعداد میں کمی کی ہے تاکہ کیسز کی کم تعداد دکھائی جاسکے اور وہ لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں