جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک روز میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 472 نئے کیسز سامنے آگئے۔

یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب ٹوکیو میں وبا کے 400 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

ٹوکیو کے گورنر اگرچہ یہ کہہ چکے ہیں کہ شہر اپنے طور پر ایمرجنسی کی صورتحال ڈکلیئر کر سکتا ہے تاہم مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ اب بھی قومی سطح پر ایسا کرنے کی ضرورت نہیں۔

جاپان کے متعدد شہروں میں کورونا کیسز کی تعداد ریکارڈ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں