ٹوکیو میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے 400 سے زائد کیسز کی تصدیق

01 اگست 2020

ای میل

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک روز میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 472 نئے کیسز سامنے آگئے۔

یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب ٹوکیو میں وبا کے 400 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

ٹوکیو کے گورنر اگرچہ یہ کہہ چکے ہیں کہ شہر اپنے طور پر ایمرجنسی کی صورتحال ڈکلیئر کر سکتا ہے تاہم مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ اب بھی قومی سطح پر ایسا کرنے کی ضرورت نہیں۔

جاپان کے متعدد شہروں میں کورونا کیسز کی تعداد ریکارڈ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔