پنجاب میں کورونا کے مزید 184 کیسز، 2 اموات کی تصدیق

01 اگست 2020

ای میل

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے صوبے میں کورونا کے مزید 184 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 93 ہزار 57 ہوگئی۔

صوبے میں وائرس سے مزید 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کی گئی جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 2142 ہوگئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پنجاب میں وبا سے 82 ہزار 541 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔