ویتنام میں ہفتہ کو کورونا وائرس کے تین درجن سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ملک میں وبا سے پہلی ہلاکت کے اگلے روز ہی تیسرا شخص بھی جان سےہاتھ دھو بیٹھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے پی' کے مطابق ویتنام کو کورونا سے نبردآزما ہونے میں عالمی سطح پر کامیاب ملک کے طور پر دیکھا جارہا تھا جہاں 99 روز میں مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا

تاہم ایک ہفتے قبل ڈانانگ کے ہسپتال میں مقامی منتقلی کا کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد یہ ملک کے تین بڑے شہروں سمیت چھ حصوں میں پھیل گیا تھا، جس کے باعث انتظامیہ کو مجبوراً پابندیاں عائد کرنی پڑی تھیں۔

ہفتہ کو سامنے آنے والے 40 نئے کیسز میں سے 32 ڈانانگ کے ہسپتالوں میں ہی سامنے آئے، 6 مقامی سطح پر منتقل ہوئے جبکہ 2 کیس انڈونیشیا سے واپس ملک لوٹنے والے ویتنام کے شہریوں میں سامنے آئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں