حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

اپ ڈیٹ 03 اگست 2020

ای میل

حمزہ علی عباسی گزشتہ برس نیمل خاور خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے—تصویر: انسٹاگرام نیمل خاور
حمزہ علی عباسی گزشتہ برس نیمل خاور خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے—تصویر: انسٹاگرام نیمل خاور

معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکار نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ عباسی رکھا ہے۔

ادھر نیمل نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچے کے ہاتھ کے ساتھ اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 30 جولائی کو ہوئی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پیغام میں اپنے بیٹے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں دعا کرتا ہوں کہ وہ اللہ کا ایک شکر گزار بندہ، اچھا، عاجز اور ایماندار انسان بنے۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنے اہلِ خانہ کے لیے بھی دعاؤں کی درخواست کی۔

بعدازاں ایک انسٹاگرام پوسٹ میں حمزہ علی عباسی نے اپنے بیٹے کی تصویر بھی مداحوں کے لیے شیئر کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان گزشتہ برس 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا۔

—فائل فوٹو: ماہا وجاہت خان
—فائل فوٹو: ماہا وجاہت خان

حمزہ علی عباسی سے شادی سے قبل نیمل خاور خان نے بھی ایک ڈرامے میں کام کیا تھا تاہم شادی کے دو روز بعد خبر آئی کہ انہوں نے اداکاری سے کناری کسی اختیار کرلیا اور اس کا سبب ان کے شوہر کو قرار دیا جارہا تھا جس پر انہوں نے ایک تفصیلی پوسٹ میں آگاہ کیا تھا کہ وہ شادی سے کافی مہینے پہلے ہی اداکاری چھوڑ چکی تھیں۔

بعدازاں گزشتہ برس 14 نومبر کو حمزہ علی عباسی نے ابھی ایک خصوصی ویڈیو جاری کر کے اداکاری سے دوری کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد ان کے مداح یہ خبر سن کر کافی افسردہ ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری سفر بالآخر اختتام کو پہنچ گیا

تاہم 2 مارچ کو ایک ٹوئٹر پییغام میں واضح کیا تھا کہ انہوں نے اداکاری چھوڑی نہیں البتہ کچھ عرصے کے لیے دوری اختیار کی ہے۔

اداکار نے مزید لکھا کہ 'میں نے صرف ایک طویل بریک لیا ہے تاکہ میں اپنے دین کے لیے وقت نکال سکوں، امید ہے میں پروجیکٹس بنانے کے ساتھ ایسے پروجیکٹس میں اداکاری بھی کروں جو ان حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہوں جو اللہ نے ہمارے لیے طے کیں'۔

حمزہ علی عباسی کے کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے کیریئر کا آغاز 2006 میں تھیٹر سے کیا تھا، بعدازاں انہوں نے 'مڈ ہاؤس اینڈ دی گولڈن ڈول' نامی فیچر فلم بھی ڈائیریکٹ کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

وہ 'وار'، 'میں ہوں شاہد آفریدی'، 'جوانی پھر نہیں آنی' اور 'پرواز ہے جنون' جیسی فلموں میں بھی اداکاری کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکاری چھوڑی نہیں صرف بریک لیا ہے، حمزہ علی عباسی

حمزہ علی عباسی نے جلد ریلیز ہونے والی فلم 'دی لیجنڈز آف مولا جٹ' میں بھی اہم کردار نبھایا ہے۔

اداکار کا پہلا ڈراما 'میرے درد کو جو زبان ملے' 2012 میں سامنے آیا، اس کے بعد انہوں نے 'پیارے افضل' اور 'من مائل' جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کیا۔