اسلام آباد: پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے بعد کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کی رپورٹس کے بعد حکومت نے یوم آزادی اور محرم الحرام کے پروگرامات کے خصوصی طور پر اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) تیار کرلیے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں مختلف شعبوں کو کھولنے کے لیے اپنائے جانے والے روڈ میپ اور اقدامات جبکہ یوم آزادی کی تقریبات اور محرم الحرام سے قبل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سماجی فاصلے، ماسک پہننے اور ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق ایک مکمل ضابطہ اخلاق وضع کیا گیا ہے۔

اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ محرم الحرام کے لیے ایس او پیز تیار کرلیے گئے ہیں جس کے تحت صرف رجسٹرڈ جلوسوں کو ہی باہر نکلنے کی اجازت ہوگی اور ان کے منتظمین کو کہا گیا ہے کہ تنگ گلیوں سے اجتناب کریں۔

اس کے علاوہ مقررین کو ماسک لازمی پہننا ہوگا جبکہ مجلس کے شرکا کی پہلی قطار سے کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں