موسلا دھار بارشوں، سیلاب سے سندھ اور بلوچستان میں تباہی

اپ ڈیٹ 10 اگست 2020

گزشتہ دنوں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سیلاب سے متاثر ہوگئے۔

سیلابی ریلے کے باعث کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان قومی شاہراہ پر تعمیر شدہ پلوں کو نقصان پہنچنے سے اس سے منسلک لنک روڈ بھی بحال نہ کیا جاسکا۔

سیلاب سے بلوچستان کے اضلاع نصیر آباد، سبی، بولان اور جھل مگسی میں 300 گاؤں بری طرح متاثر ہوئے، مٹی سے بنے سیکڑوں گھر طوفانی بارش کے باعث صفحہ ہستی سے مٹ گئے اور متعدد افراد لاپتا ہوگئے۔

سندھ میں نئی گاج ڈیم کا بند ٹوٹنے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں پاک فوج امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

علاوہ ازیں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کراچی اور لاہور میں اربن فلڈنگ کے باعث عوام کی بڑی تعداد بھی مشکلات کا شکار ہے۔

موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سیلاب سے متاثر ہوگئے —فوٹو: اے پی
موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سیلاب سے متاثر ہوگئے —فوٹو: اے پی
بارشوں کے باعث مختلف شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے — فوٹو: اے پی
بارشوں کے باعث مختلف شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے — فوٹو: اے پی
کورنگی کاز وے سے سیلابی ریلا گزررہا ہے—فوٹو: اے  پی پی
کورنگی کاز وے سے سیلابی ریلا گزررہا ہے—فوٹو: اے پی پی
سندھ میں مسلسل موسلا دھار بارشوں سے نئی گج ڈیم کا بند ٹوٹ گیا —فوٹو: اے پی
سندھ میں مسلسل موسلا دھار بارشوں سے نئی گج ڈیم کا بند ٹوٹ گیا —فوٹو: اے پی
ریسکیو ورکرز نے بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا—فوٹو: اے پی
ریسکیو ورکرز نے بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا—فوٹو: اے پی
پاک فوج کے جوان سیلاب سے متاثر علاقوں کے رہائشیوں کومحفوظ مقامات پر پہنچانے میں مصروف ہیں—فوٹو: اے پی
پاک فوج کے جوان سیلاب سے متاثر علاقوں کے رہائشیوں کومحفوظ مقامات پر پہنچانے میں مصروف ہیں—فوٹو: اے پی
دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے— فوٹو: اے پی
دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے— فوٹو: اے پی
بارشوں کے باعث کراچی کے عوام بھی مشکلات کا شکار ہیں 
فوٹو: اے پی—
بارشوں کے باعث کراچی کے عوام بھی مشکلات کا شکار ہیں فوٹو: اے پی—
شدید بارشوں کے باعث لاہور کے مختلف علاقے  بھی زیرآب آگئے— فوٹو: اے ایف پی
شدید بارشوں کے باعث لاہور کے مختلف علاقے بھی زیرآب آگئے— فوٹو: اے ایف پی