امریکی سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت ٹیلی کانفرنس کے ذریعے جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے ترجمان نے اس پیش رفت سے آگاہ کیا کہ اکتوبر میں عدالت معمول کے عوامی سماعت کے لیے بدستور بند رہے گی۔

ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ صحت سے متعلق گائیڈ لائنز کی نگرانی کرے گی اور نومبر اور دسمبر کے سیشنز کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

خیال رہے امریکی سپریم کورٹ کانیا سیشن 5 اکتوبر کو شروع ہوگا اور جون 2021 تک جاری رہے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں