لاہور ایئر پورٹ پر کووڈ 19 سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ مشاہدے میں آیا کہ ہوائی اڈے پر زیادہ تر سیکیورٹی اور دیگر اہلکار ماسک نہیں پہننے ہوئے تھے اور اسی طرح مسافروں کو وصول کرنے یا چھوڑنے آنے والے بیشتر افراد ایس او پیز کی خلاف ورزی کررہے تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک ذرائع نے بتایا کہ عملے کے بیشتر افراد اپنے ساتھ ماسک رکھتے ہیں لیکن عام طور پر پہنتے نہیں ہیں اور اگر نگرانی پرمشتمل عملہ آجائے تو فورا ماسک پہن لیتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں