چین کے صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس ویکسین کی آزمائش شروع کرنے کے لیے تعاون کیا تاہم آزمائش اب بھی چل رہی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ہیلتھ کمیشن کے عہدیدار ژینگ ژونگ وائی کا کہنا تھا کہ چین نے جون کے آخر میں عالمی ادارہ صحت سے رابطے کے بعد اپنا ہنگامی پروگرام جولائی میں شروع کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں افراد کو آزمائشی طور پر ویکسین دی گئی ہے اور تیسرے مرحلے کے نتائج تاحال موصول نہیں ہوئے۔

تبصرے (0) بند ہیں