ایران میں کورونا وائرس کے کیسز اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور مزید 207 متاثرین انتقال کرگئے۔

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 222 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 882 ہوچکی ہے۔

ایران میں اس سے قبل یکم اگست کو کورونا کے باعث ایک دن میں 216 ہلاکتیں ہوئی تھیں جس کے بعد 207 سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

ترجمان سیما سادات لاری کا کہنا تھا کہ ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 563 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں