اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے 2 تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے 3، 3 کیسز سامنے آنے پر ضلعی انتظامیہ نے 2 معروف کالجز کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ قبل کے مقابلے وفاقی دارارلحکومت میں روزانہ رپورٹ ہونے والے کووِڈ 19 کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ضلعی صحت کے افسر نے بتایا کہ دونوں کالجز میں 3، 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے دونوں تعلیمی اداروں کو پیر سے 5 روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، امید ہے کہ 5 روز بعد ادارے کھل جائیں گے لیکن یہ یقینی نہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں