آزاد جموں وکشمیر (اے جے کے) حکومت نے کووڈ 19 کے دوبارہ کیسز منظر پر آنے کے بعد اصولی طور پر ریاست بھر میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

مذکورہ فیصلہ مظفر آباد میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی زیر صدارت ایک اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مظفرآباد اور راولاکوٹ اضلاع میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ لاک ڈاؤن نافذ کے عمل کو یقینی بنائیں اور دو دن کے اندر جامع اور موثر تجاویز پیش کریں۔

تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرے (0) بند ہیں