آیپل کا آئی فون ایکس آر اور آئی فون 11 کی قیمت میں کمی کا اعلان

14 اکتوبر 2020
آئی فون 11 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون 11 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے گزشتہ اپنے نئے آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس متعارف کرائے۔

مگر نئے آئی فونز کے متعارف کرانے کے ساتھ کمپنی کی جانب سے پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا بھی اعلان کیا گیا۔

ایپل کی جانب سے آئی فون ایکس آر اور آئی فون 11 کی قیمتوں میں سو ڈالرز کی کمی گئی ہے۔

سو ڈالرز کمی کے بعد 2018 کا آئی فون ایکس آر اب 499 ڈالرز (81 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ گزشتہ سال آئی فون 11 599 ڈالرز (97 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے آئی فون 11 پرو اور آئی فون 11 پرو میکس کو ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

یہ فون اب مارکیٹ میں تو شاید ملے جائیں مگر ایپل کے آفیشل چینیلز سے ان کی دستیابی ممکن نہیں ہوگی۔

تاہم ایپل کا سب سے سستا فون آئی فون ایس ای ہی ہوگا جو رواں سال اپریل میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اس کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 399 ڈالرز (65 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

ان پرانے آئی فونز میں بھی آئی او ایس 14 آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرنا ممکن ہوگا۔

خیال رہے کہ آئی فون 12 منی کے 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 699 ڈالرز (ایک لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ آئی فون 12 کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 799 ڈالرز (ایک لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 پری آرڈر میں 16 اکتوبر جبکہ صارفین کو 23 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔

اسی طرح آئی فون 12 پرو کی قیمت 999 ڈالرز (ایک لاکھ 63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جو کہ 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل ہوگا۔

اس فون کے پری آرڈر 16 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور ایک ہفتے بعد 23 اکتوبر کو صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

آئی فون 12 پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جو کہ 128 جی بی والا ماڈل ہوگا۔

آئی فون 12 پرو میکس کے پری آرڈر 6 نومبر سے شروع ہوں گے اور یہ صارفین کو 13 نومبر کو دستیاب ہوں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں