اگر تو آپ مقبول گیم فورٹ نائٹ کھیلتے ہیں اور وہ بھی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب وہ ڈیوائس میں زیادہ اسپیس نہیں گھیر سکے گی۔

درحقیقت فورٹ نائٹ کا حجم 90 جی بی سے کم ہوکر 30 جی بی کے اندر آجائے گا اور یہ اسے بنانے والے ڈویلپر ایپک کی جانب سے کی جانی والی حالیہ آپٹمائزیشن کا نتیجہ ہے۔

فورٹ نائٹ اپ ڈیٹ سے آگاہ کرنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں اس کی تفصیلات بتائی گئیں۔

آسان الفاظ میں فورٹ نائٹ بیٹل رائل اب کمپیوٹر ڈرائیو میں کم جگہ گھیرے گی اور اس طرح دیگر گیمز کے لیے جگہ مل سکے گی۔

اس مقصد کے لیے کمپیوٹر پر اس گیم کو کھیلنے والوں کو ایک پیچ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔

اس پیچ کا حجم 27 جی بی ہے مگر اس سے گیم میں آپٹمائزیشن کے ذریعے فورٹ نائٹ کے حجم کو 60 جی بی سے زیادہ کم کیا جاسکے گا۔

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ اس پیچ سے مستقبل میں اپ ڈیٹس کا حجم مزید کم کیا جائے گا جس سے لوڈنگ پرفارمنس بہتر ہوسکے گی۔

کمپنی کے مطابق ورژن 14.40 اپ ڈیٹ 21 اکتوبر کو لائیو ہوگئی ہے اور اس کا حجم 27 جی بی ہے، مگر اس سے فائل پر گیم کا حجم 90 جی بی کی بجائے 27 جی بی رہ جائے گا جو کہ یقیناً متعدد گیمرز کے لیے اچھی خبر ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں