دوسرا ون ڈے: 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، حارث سہیل ڈراپ

اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2020
دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے میچ اتوار کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا — فوٹو: پی سی بی
دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے میچ اتوار کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا — فوٹو: پی سی بی

زمبابوے کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حارث سہیل کی جگہ نوجوان حیدر علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حارث سہیل ابھی مکمل فٹ نہیں ہوئے جبکہ شاداب خان نے ابھی ٹریننگ کا آغاز کیا ہے، تاہم دوسرے ون ڈے میں بھی انہیں آرام دے رہے ہیں۔

زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ 15 رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عابد علی، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور موسیٰ خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلا میچ 26 رنز سے جیت لیا

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے میچ اتوار کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بلے بازوں کے بعد شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض کی شان دار کارکردگی کے باعث باآسانی 26 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کے ساتھ ساتھ تین ٹی20 میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں