اسلام آباد: کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کی تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں

قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے تمام دفاتر تین روز تک بند رہیں گے جبکہ ملامین کے لیے ٹرانسپورٹ سروس بھی 9 نومبر تک معطل کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قائمہ کمیٹیوں سمیت تمام اجلاس منسوخ کردیے گئے ہیں۔

چھٹیوں کے تین روز کے دوران پارلیمنٹ ہاوس کی بلڈنگ میں کورونا سے بچاو کے لیے اسپرے کروایا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی جانب سے تمام ملازمین کو ماسک پہننے اور کورونا سے بچاو کی تمام ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

تبصرے (0) بند ہیں