امریکا کی معتبر اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے حال ہی میں دنیا کے 2 فیصد ممتاز سائنسدانوں کی فہرست جاری کی گئی۔

1 لاکھ 59 ہزار 683 افراد کی اس فہرست میں 3 پاکستانی سائنسدان بھی شامل ہیں جو پنجاب یونیورسٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس فہرست میں شامل پاکستانی محققین نے پنجاب یونیورسٹی کے فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسز کے ڈین ڈاکٹر خالد محمود، فیکلٹی آف سائن کے ڈین ڈاکٹر محمد شریف اور ریاضی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر محمد اکرم شامل ہیں۔

اس فہرست میں سائنس کے ہر شعبے کے سب سے زیادہ حوالہ دیئے جانے والے سائنسدانوں کو شامل کیا گیا اور اس کے لیے جرائد کے ڈیٹا کو مرتب کرنے والے ڈیٹابیس اسکوپس کے اعدادوشمار کی مدد لی گئی۔

اس فہرست میں شامل کیے جانے والے 2 فیصد سائنسدانوں کا تعین حوالہ دیئے جانے کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں حوالہ جات کے اعدادوشمار، ایچ انڈیکس اور دیگر شامل ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج جریدے پلوس بائیولوجی میں شائع ہوئے اور رپورٹ میں 22 سائنسی شعبوں اور 176 ذیلی شاخوں کو کلاسیفائیڈ کیا گیا۔

اس فہرست میں شامل ہونے والے ڈاکٹر خالد محمود نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا عالمی تحقیق میں لاکھوں مقالوں کے باوجود ان کا اور دیگر ساتھیوں کا منتخب ہونا بڑا اعزاز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی یونیورسٹیوں کے 81 پروفیسرز کے تحقیقی مقالے اس فہرست میں شامل کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس فہرست میں شامل ہونے سے ہماری یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ بھی بہتر ہوجائے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Polaris Nov 18, 2020 09:06am
CONGRATULATIONS.