پنجاب حکومت کا کورونا کی دوسری لہر پر ردعمل مثبت کیسز اور اموات میں اضافہ کی وجہ بن رہا ہے جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ لیے جانے اقدامات ناکافی ہیں جبکہ ابھی تک صرف لاہور کے 2 سرکاری ہسپتالوں میں کووڈ کے تشویشناک مریضوں کو داخل کیا جارہا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کورونا کے 250 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، پبلک سیکٹر کے دیگر تدریسی اسپتالوں میں ابھی کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے وارڈز اور بیڈ کی سہولت کو فعال بنانا باقی ہے، ان نامزد کردہ وارڈز کو کورونا کی پہلی لہر کے دوران کیسز میں کمی ہونے پر بند کردیا گیا تھا۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق کووڈ-19 کے مریضوں کے لیے میو ہسپتال میں 451 اور ایکسپو سینٹر میں ایک ہزار 50 بیڈز موجود ہیں جبکہ کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں