سندھ میں کورونا کے ایک ہزار 276 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جو 12 جولائی کے بعد ایک روز میں سامنے آنے والے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 28 ہوگئی ہے۔

سندھ میں وبا سے مزید 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 2799 ہوگئی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 12 ہزار 975 ٹیسٹ کیے گئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں