روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس ضرورت مند ممالک کو اپنی کورونا وائرس ویکسین اسپوٹنک وی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد جی 20 ممالک کے ورچوئل سربراہی اجلاس میں خطاب کے دوران ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ ’ہر ایک کو موثر اور محفوظ ویکسینیں دستیاب ہونی چاہئیں اور روس ضرورت مند ممالک کو اپنی کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزیدپڑھیں: اسپوٹنک وی کورونا ویکسین 92 فیصد موثر ہے، روس کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ روس اس سمٹ کے مسودے کے فیصلے کی حمایت کرتا ہے جس کا مقصد سب کو موثر اور محفوظ ویکسینیں دستیاب کرنا ہے۔

مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں