لاہور: سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظرتمام سرکاری اور نجی دفاتر میں فوری طور پر عملہ 50 فیصد تک محدود کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن میں کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ31 جنوری تک عملہ گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو ممکنہ حد تک کنٹرول کرنے کے لیے دفاتر میں محض 50 فیصد عملے کو ہی بلایا جائے۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ دفاتر میں آنے والا 50فیصد عملہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

تبصرے (0) بند ہیں