حکومت سندھ نے کورونا وائرس سے پیش نظر شاپنگ مالز/ مارکیٹوں کے بند کرنے کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کا اضافہ کردیا جس کے بعد تجارتی مراکز صبح 6 بجے سے شام 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

[24 نومبر][2] کو حکومت کی جانب سے مسلسل وائرس کی دوسری لہر کے حوالے سے متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کاروبار/مارکیٹوں کے اوقات کار صبح 6 بجے سے شام 6 بجے ہوں گے جبکہ ویک اینڈز پر بند رہیں گے۔

حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ میں کہا کہ 'سندھ میں مارکٹیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'امید کی جاتی ہے کہ مارکیٹ ایسوسی ایشنز، شاپ مالکان اور شہری وبا سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں گے'۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرے (0) بند ہیں