وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سندھ میں کورونا کے مزید ایک ہزار 389 کیسز سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کیسز کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 595 ہوگئی۔

سندھ میں وبا سے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 2911 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں مزید 1650 افراد صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد شفایاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 765 ہوگئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں