پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیےجدید ٹیسٹنگ کٹ فراہم کردی گئی۔

اس سلسلے میں ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ اینٹیجن ٹیسٹنگ کٹ سے 30 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ حاصل کی جا سکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ٹیسٹ کی سہولت سے کورونا کے مریضوں کو انتظار کی زحمت سے بچایا جا سکے گا، کورونا کے مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ اب جلدی مل جایا کرے گی علاج بھی جلد شروع ہوگا۔

ہسپتال ترجمان نے کہا کہ ٹیسٹنگ کی اس جدید ٹیکنالوجی سے مشتبہ اور مثبت کیسوں کو بروقت اپنے وارڈز شفٹ کیا جا سکے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں