چین: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 18 افراد ہلاک

05 دسمبر 2020
حکام کا کہنا ہے کہ بند ہونے کے باوجود کان میں حادثہ کیسے پیش آیا اس کی تحقیقات کی جارہی ہے — فوٹو: اے پی
حکام کا کہنا ہے کہ بند ہونے کے باوجود کان میں حادثہ کیسے پیش آیا اس کی تحقیقات کی جارہی ہے — فوٹو: اے پی

چین کے جنوب مغربی شہر چونگ چنگ میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے باعث دب کر 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ خطے میں دو ماہ کے عرصے میں پیش آنے والا اس نوعیت کا دوسرا حادثہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' نے چین کی سرکاری نیوز ایجنسی 'زنہوا' کے حوالے سے کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد ان 24 افراد میں شامل تھے جو ڈایاشوئڈونگ کان میں زیر زمین پھنس گئے تھے، جہاں کاربن مونوآکسائیڈ گیس بھاری مقدار میں موجود ہوتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کان میں پھنسے ایک شخص کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین: کوئلے کی کان میں دھماکا، 15 افراد ہلاک

جس کوئلے کی کان میں حادثہ پیش آیا وہ دو ماہ سے زائد عرصے سے بند ہے اور کمپنی نے زیر زمین سے تمام آلات اور سامان بھی نکال لیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بند ہونے کے باوجود کان میں حادثہ کیسے پیش آیا اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ چین کی کانوں کو دنیا کی خطرناک ترین مانا جاتا ہے۔

ستمبر کے آخر میں بھی چونگ چنگ کی سونگ زاؤ کان میں کاربن مونوآکسائیڈ کے باعث پھنسے والے 16 مزدور ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: چین میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی

زنہوا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 1998 سے بطور نجی انٹرپرائز کام کرنے والی ڈایاشوئڈونگ میں گیس کی بھاری مقدار موجود ہے اور یہاں سے سالانہ ایک لاکھ 20 ہزار ٹن کوئلہ نکالا جاتا ہے۔

سال 2013 میں ایک کان میں زہریلی گیس ہائیڈروجن سلفائیڈ کی وجہ سے 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں