کوورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت پنجاب نے لاہور کے 55 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت سے جاری اعلامیے کے مطابق ان علاقوں میں فوری طور پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جو 21دسمبر تک نافذ رہے گا۔

لاک ڈاؤن کے دوران تمام مارکیٹیں، بازار، شاپنگ مال، ریسٹورنٹس اور دفاتر بند رہیں، کسی بھی طرح کی تقریب کے انعقاد یا نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی۔

اشیائے خوردونوش، سبزی، گوشت کی دکانیں، تندور اور پیٹرول پمپ صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے البتہ گوشت اور دودھ کی دکانوں کو پورا ہفتے صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت ہو گی۔

اس کے علاوہ ہسپتال، میڈیکل اسٹور، بیکری وغیرہ پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں