خیبرپختونخوا (کے پی) کی حکومت نے کورونا وائرس کی دوسر لہر کے پیش نظر صوبے بھرمیں دینی مدارس میں درس و تدریس سمیت تمام تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہاگیا ہے کہ 'دوسری لہر میں کووڈ-19 کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد، اس حوالے سے این سی او سی کے فیصلے اورمحکمہ صحت کی جانب سے ہنگامی حالات کے اعلان کے پیش نظر دینی مدارس میں درس و تدریس اور تمام تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے'۔

کے پی حکومت نے واضح کیا ہے کہ 'ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو متعلقہ قانون کے تحت سزائیں دی جائیں گی'۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں