کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور کے زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ لاہور کے 33 مزیدعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

جن علاقوں میں لاک ٖڈاؤن لگایا گیا ہے ان میں علامہ اقبال ٹاؤن بلاک ایف 2 اسٹریٹ نمبر 780 ہاوس نمبر 791 جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن بلاک نمبر G3 گلی نمبر162 ہاوس نمبر 181 جوہر ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن گلی نمبر11 کنال کالونی، لاہور کینٹ میں عسکری 8 ہاوس نمبر 102 تا ہاوس نمبر 87-B.کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

ان کے علاوہ میں علامہ ڈی ایچ اے فیز 8،ب لاک B.مین سٹریٹ، سپر ٹاؤن والٹن روڈ گلی نمبر1، ڈی ایچ اے فیس 1 گلی نمبر54، ڈی ایچ اے فیز03 گلی نمبر21، 22،18، سوئی گیس سوسائٹی بلاکB گلی نمبر 06، ڈی ایچ اے فیز05 گلی نمبر 1،2،8، HBFCاور کالونی بلاکB.کو بھی بند کر دیا گیا۔

مزید جن علاقوں میں لاک ٖڈاؤن لگایا گیا ہے ان داتا گنج بخش ٹاؤن میں شادمان کالونی گلی نمبر1، نشتر ٹاؤن میں بلاکG.، راوی ٹاؤن میں گلی نمبر11.،سمن آباد میں راوی بلاک ہاوس نمبر 404 تا ہاوس نمبر944،رچنا بلاک ہاوس نمبر 102 تا ہاوس نمبر 115، خیبر بلاک ہاوس نمبر 13 تا ہاوس نمبر15، ملتان روڈ پالیہ سٹاپ، سمن آباد میں بلاک N اونچی گراؤنڈ ہاوس نمبر 384 تا ہاوس نمبر 387 تک کا علاقہ شامل ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ سمن آباد میں پاک بلاک ہاوس نمبر96 تا ہاوس نمبر 98، نیلم بلاک ہاوس نمبر 43 تا ہاوس نمبر 45، رضا بلاک ہاوس نمبر 595 تا ہاؤس نمبر 597، مسلم ٹاؤن وحدت روڈ گلی نمبر 19، شالیمار ٹاؤن، عنایت باغ گلی نمبر 01 اور واہگہ ٹاون میں جہلم بلاک گلی نمبر02 تک کے علاقوں کو بند کر دیا گیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، دفاتر(نجی اور سرکاری) بند رہیں گے۔

علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔

ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی، تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گیں۔

ملک شاپس، چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔

علاوہ ازیں گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں