کورونا وائرس کی نئی قسم 50 ممالک تک پہنچ گئی، عالمی ادارہ صحت

اپ ڈیٹ 13 جنوری 2021

ای میل

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ برطانیہ میں سامنے آنے والا کورونا وائرس ویریئنٹ اب 50 ممالک تک پھیل چکا ہے جبکہ جنوبی افریقہ میں رپورٹ ہونے والا وائرس 20 ممالک میں پہنچ چکا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جاپان میں وائرس کی تیسری قسم سے مدافعتی نظام پر اثرانداز ہوسکتی ہے اور اس کے لیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ ایس اے آر ایس-سی او وی-2 وائرس جتنا پھیلتا ہے اتنا ہی اس کے تبدیل ہونے کے خدشات ہیں، تیزی سے پھیلنے کا مطلب ہے ہمیں مزید کیسز کے خدشات ہیں'۔