پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 54 اموات، 2 ہزار 363 نئے کیسز رپورٹ

اپ ڈیٹ 21 جنوری 2021
ملک میں وائرس کے فعال کیسز 35 ہزار سے زائد ہیں —فائل فوٹو: اے ایف پی
ملک میں وائرس کے فعال کیسز 35 ہزار سے زائد ہیں —فائل فوٹو: اے ایف پی

دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں بھی کیسز اور اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

سرکاری سطح پر اعداد و شمار کے حوالے سے قائم کردہ پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 363 کیسز سامنے آئے جبکہ 54 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تاہم 2 ہزار 179 لوگ خوش نصیب تھے جو اس وبا سے شفایاب ہوگئے۔

یوں اب تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 ہوگئی جس میں سے 4 لاکھ 80 ہزار 696 مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ اموات کی تعداد 11 ہزار 157 تک پہنچ گئی، اس طرح ملک میں فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 293 رہ گئی۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا اور جون میں اس کا پھیلاؤ عروج پر جا پہنچا تھا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی اور حکومت کی جانب سے دوبارہ تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئیں تھی۔

تاہم دسمبر میں کیسز اور اموات کے سلسلے میں کچھ حد تک کمی دیکھی گئی تاہم اب بھی ہزاروں کی تعداد میں کیسز اور درجنوں اموات رپورٹ ہورہی ہیں۔

آج 21 جنوری کو ملک میں مجموعی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

پاکستان میں اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ سندھ ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 162 کیسز کا اضافہ ہوا اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 38 ہزار 470 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 13 مریضوں کے انتقال کرنے سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 843 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 714 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 603 ہوگئی۔

تاہم صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 25 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 501 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 295 افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیا، یوں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 64 ہزار 373 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 12 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 811 پر جا پہنچی۔

بلوچستان

رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 18 ہزار 670 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں ایک فرد کا اضافہ ہوا اور اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 192 تک جا پہنچی۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 126 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار 430 تک جا پہنچی۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے مزید کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 460 پر برقرار ہے۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وبا نے مزید 34 افراد کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 8 ہزار 706 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید 3 مریضوں کے انتقال کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 248 تک پہنچ گئی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا کے 2 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 894 پر جا پہنچی۔

مزید یہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وہاں اموات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جس کے بعد وہاں اموات کی مجموعی تعداد 102 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 179 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 696 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 527146

صحتیاب: 480696

اموات: 11157

فعال کیسز: 35293

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 38 ہزار 470 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 603 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 64 ہزار 373 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 670 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 40 ہزار 430، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 706 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 894 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 3843

پنجاب: 4501

خیبرپختونخوا: 1811

بلوچستان: 192

اسلام آباد: 460

آزاد کشمیر: 248

گلگت بلتستان: 102

تبصرے (0) بند ہیں