وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 ہزار 504 ٹیسٹ کیے گئے اور 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 18 اموات ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 244 ہوچکی ہے جبکہ آج مزید 645 مریض صحت یاب ہوئے اور صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 499 ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک 28 لاکھ 92 ہزار 773 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور اب تک 2 لاکھ 54 ہزار 285 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت 13 ہزار 542 مریض زیر علاج ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں