وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں10 ہزار 691 ٹیسٹ کیے گئے اور 392 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 19 اموات ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 263 ہوچکی ہے اور آج مزید 872 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 371 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں اب تک 29 لاکھ 3 ہزار 464 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 677 ہے جبکہ اس وقت 13 ہزار 43 مریض زیر علاج ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں