وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 205 ٹیسٹ کیے گئے اور مزید 391 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 9 اموات ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 276 ہوچکی ہے جبکہ آج مزید 468 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 38 ہزار 498 ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک 29 لاکھ 26 ہزار 532 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور اب تک 2 لاکھ 55 ہزار 429 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس وات 12 ہزار 655 مریض زیر علاج ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں