سندھ میں 386 نئے کیسز کا اضافہ، مزید 4 اموات ریکارڈ

21 فروری 2021

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں کورونا کے 386 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 220 ہوگئی ہے۔

صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس سے 4 اموات بھی ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 4 ہزار 292 ہوگئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے میں کورونا کے 11 ہزار 40 ٹیسٹ کیے گئے۔

تبصرے (0) بند ہیں