وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق سندھ میں کورونا کے مزید 225 کیسز سامنے آئے جو گزشتہ روز کی نسبت کم ہیں۔

صوبے میں گزشتہ روز وبا کے 386 کیسز کی تصدیق کی گئی تھی۔

نئے کیسز کے اضافے کے بعد سندھ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 445 ہوگئی ہے۔

صوبے میں کورونا سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوا، گزشتہ روز 4 اموات سامنے آئی تھیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں