قطر میں پاکستانیوں کیلئے ملازمت کے مواقع بڑھائیں گے، قونصل جنرل

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2021
قطری قونصل جنرل نے یہ بیان کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری  کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے دیا— فائل فوٹو:رائٹرز
قطری قونصل جنرل نے یہ بیان کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے دیا— فائل فوٹو:رائٹرز

کراچی: قطر کے قونصل جنرل مشال ایم الانصاری نے کہا ہے کہ دوحہ آئندہ سالوں میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت کے مواقع کو موجودہ ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ سے زائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

قطری قونصل جنرل نے یہ بیان کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کے اے ٹی آئی) کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی 100 فیصد ملکیت والی کمپنیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: زلفی بخاری کا قطر میں لیبر ریفارمز پر اطمینان کا اظہار

قونصل جنرل مشال ایم الانصاری نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے مابین ایل این جی (لیکویفائیڈ نیچرل گیس) کا معاہدہ ایک بہت بڑا سنگِ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونون ممالک دفاعی پیداوار، جے ایف-17 تھنڈر پروجیکٹ، دفاعی تربیت، خوراک، زراعت اور دیگر صنعتوں میں مشترکہ منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک-قطر ایل این جی معاہدہ،'سالانہ 30 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی'

قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہولناک صورتحال کے باوجود ہم فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

قطری قونصل جنرل مشال الانصاری نے مزید کہا کہ دیگر کئی میگا انفرa اسٹرکچر پروجیکٹس بھی مکمل ہوچکے ہیں۔


یہ خبر 2 مارچ، 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (0) بند ہیں