جنوری میں بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ میں 7.85 فیصد اضافہ

اپ ڈیٹ 16 مارچ 2021
جنوری 2021 کے دوران پیداوار میں 9.13فیصد اضافہ ہوا— فائل فوٹو: اے ایف پی
جنوری 2021 کے دوران پیداوار میں 9.13فیصد اضافہ ہوا— فائل فوٹو: اے ایف پی

مالی سال 2021 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ صنعتوں کی مجموعی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.85 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

منگل کے روز پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2020 کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ صنعتوں کی پیداوار میں جنوری 2021 کے دوران 9.13 فیصد اور دسمبر 2020 کے دوران 5.36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے اعتبار سے کراچی صارفین کیلئے سب سے مہنگا شہر

وزیر صنعت برائے صنعت حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ صنعت میں مستقل اور مضبوط نمو کی بدولت توقع ہے کہ اقتصادی نمو پیش گوئی توقع سے زیادہ ہو گی۔

بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ انڈیکس نے جنوری کے شروع میں اپنی دوسری اعلیٰ ترین سطح 175.15 کو چھو لیا تھا، ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی تحقیق کی روشنی میں اس سے قبل مارچ 2018 میں اس نے 175.17 کی بلندی کو چھوا تھا۔

مالی سال 2021 کے پہلے 7 ماہ میں پیداوار گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ٹیکسٹائل، خوراک، مشروبات، تمباکو، پیٹرولیم مصنوعات، دوا سازی، کیمیکلز، غیر دھاتی معدنی مصنوعات، آٹوموبائل اور کھاد سمیت متعدد شعبوں میں بڑھ چکی ہے۔

الیکٹرانکس، چمڑے کی مصنوعات اور انجینئرنگ مصنوعات جیسے کچھ شعبوں کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں