اسلام آباد کی انتظامیہ نے رات 10 بجے کے بعد باہر کھانے (آؤٹ ڈور ڈائننگ) پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں، ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے تاہم اشیائے خور و نوش کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر تجارتی سرگرمیاں، ریسٹورنٹس سروسز محدود کی گئی ہیں، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز پر ٹیک اَوے سروس کی اجازت ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں