لاہور: کورونا وائرس کی تیسری لہر میں تیزی سے اضافے کے باعث حکومت پنجاب نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا، بالخصوص صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کی بنیاد پر لاہور صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے۔

حکومت نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو پورے ہفتے دفاتر کھلے رکھنے اور ضروری عملے کو ہفتہ اتوار کو بھی بلانے کی ہدایت کی ہے۔

ساتھ ہی میڈیکل سپرنٹنڈنٹس دیگر انتظامی افسران اور عملے کو روزانہ دوپہر ایک بجے کے بعد اپنے متعلقہ دفاتر میں موجود ہونے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں