بنگلہ دیش: فیری اور کارگو جہاز میں تصادم، 26 افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 05 اپريل 2021
انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر لاشیں ڈوبنے والی کشتی سے برآمد کی گئیں—فوٹو: اے ایف پی
انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر لاشیں ڈوبنے والی کشتی سے برآمد کی گئیں—فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش میں مسافر بردار فیری اور کارگو جہاز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق واقعہ دارالحکومت ڈھاکہ کے جنوب میں دریائے شیتلخسیا میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں: تیونس میں مہاجرین کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 39 افراد جاں بحق

حکام کے مطابق فیری میں 50 افراد سوار تھے اور حادثے کے بعد متعدد لاپتا ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ 21 لاشیں برآمد کرلی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لاشیں ڈوبنے والی فیری سے برآمد کی گئیں۔

پولیس اور عہدیداروں نے بتایا کہ مسافروں میں سے کچھ تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

علاوہ ازیں رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ افراد کے رشتے دار اپنے پیاروں کی تلاش میں دریا کے کنارے پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا روہنگیا مہاجرین کی کشتیوں کو داخلے کی اجازت دینے سے انکار

انہوں نے بتایا کہ غوطہ خوروں سمیت امدادی کارکن دیگر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ گزشتہ رات طوفان سے امدادی کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

حکومت کی جانب سے کووڈ 19 کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر پیر سے ہفتے تک طویل ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ مسافر بردار کشتی میں سوار تھے۔

ادھر پاکستان میں دفتر خارجہ نے واقعے میں 'قیمتی جانوں کے ضیاع' پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے بنگلہ دیش کی حکومت اور لوگوں اور سوگوار خاندانوں سے 'دلی تعزیت' کی۔

تبصرے (0) بند ہیں