سی ڈی اے ٹینتھ کا ایونیو منصوبہ وزارت دفاع کو نہ دینے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 07 اپريل 2021
سی ڈی اے نے اب ٹینتھ ایونیو منصوبے کو خود ہی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
سی ڈی اے نے اب ٹینتھ ایونیو منصوبے کو خود ہی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد: کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ٹینتھ ایونیو منصوبے کو وزارت دفاع کے حوالے کرنے سے متعلق اپنے پہلے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے خود ہی اس پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سی ڈی اے بورڈ نے وفاقی کابینہ کے تین روڈ منصوبوں مارگلہ ایونیو، آئی جے پی روڈ (توسیع اور اوور ہالنگ) اور ٹینتھ ایونیو کی تکمیل کے لیے انجینئرنگ پروکیورمنٹ کنسٹرکشن موڈ کے تحت وزارت دفاع کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: سی ڈی اے کے نئے ضمنی قوانین سے غیرقانونی عمارتوں کے مالکان کو فائدہ ہوگا

لیکن ذرائع نے بتایا کہ سی ڈی اے نے اب ٹینتھ ایونیو منصوبے کو خود ہی مکمل کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسرے منصوبوں کی سمری حتمی فیصلے کے لیے کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس بات کے یقینی امکانات ہیں کہ آئندہ کابینہ کے اجلاس میں یا اس کے بعد اس معاملے کو اٹھایا جائے گا۔

گزشتہ ماہ کے اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ نے کہا تھا کہ مذکورہ میگا منصوبوں کو تیزی سے انجام دینے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: سی ڈی اے، وفاقی ایمپلائیز اور آرمی کے مابین اراضی کا تنازع ختم

بورڈ نے کہا کہ ان سڑکوں کے کچھ حصوں میں اسٹریٹجک دفاعی مواصلات کے کچھ بنیادی ڈھانچے اور تنصیبات موجود ہیں۔

بورڈ نے فیصلہ کیا تھا اس لیے لہذا ان منصوبوں کو وزارت دفاع کے پاس بھیجا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ وزارت دفاع کے پاس دو تعمیراتی ادارے ہیں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) جو سڑک کے منصوبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔

گزشتہ ماہ سی ڈی اے بورڈ کے فیصلے سے قبل ادارے نے ٹینتھ ایونیو کی کنسلٹنسی دینے کے لیے بولی کھول دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی اے کا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ فعال کرنے کا فیصلہ

تاہم جب بورڈ نے اس منصوبے کے ساتھ ساتھ دیگر دو منصوبوں کو وفاقی کابینہ کے پاس بھیجنے کا فیصلہ کیا تو منصوبے کی مشاورتی خدمات دینے کا عمل روک دیا گیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ سی ڈی اے سری نگر ہائی وے پر ایک انٹرچینج کی تعمیر پر بھی کام کر رہی ہے جو سڑک کا کام شروع ہونے سے پہلے مرکزی منصوبے کا ایک حصہ ہے۔

تاہم حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

عہدیداروں کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے لیے حکومت نے ایک ارب روپے رکھے ہیں۔

ٹینتھ ایونیو اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا ایک حصہ ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں