کراچی: دکان میں سلنڈر دھماکے سے خاتون اور 2 بچے جاں بحق

پولیس نے کہا کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
پولیس نے کہا کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک دکان میں ہونے والے سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور 2 بجے جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا گلستان جوہر کے کراؤن گارڈن اپارٹمنٹ میں واقع پیزا کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔

دھماکے میں 32 سالہ خاتون اور چار و دو سال کے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے کہا کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں غفلت کے باعث سلنڈر پھٹنے کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیو کراچی میں گھر میں سلنڈر دھماکا، ایک بچہ جاں بحق، 6 زخمی

گزشتہ سال دسمبر میں کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ایگ گھر میں ہونے والے سلنڈر دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ نیو کراچی سیکٹر 5 ڈی میں دعا چوک کے قریب ایک مکان میں سلنڈر دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد آگ بھجانے والی گاڑیاں اور پولیس حفاظتی سامان کے ساتھ موقع پر پہنچ گئیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں