برطانیہ میں جاری کووڈ-19 ویکسی نیشن پروگرام کے نتیجے میں اب وبا کے پھیلاؤ میں کمی آرہی ہے۔

امپیریل کالج لندن کے محققین کے مطابق مارچ میں برطانیہ میں کورونا وائرس کے انفیکشنز میں 60 فیصد کمی آئی جس کی ایک وجہ ملک گیر لاک ڈاؤن ہے جس سے وائرس کا پھیلاؤ سست ہوا۔

تحقیق کے مطابق 65 برس اور اس سے زائد العمر افراد کے متاثر ہونے کا امکان بہت کم ہوا کیونکہ وہ ویکسی نیشن پروگرام سے سب سے زیادہ مستفید ہوئے جو ابتدائی طور پر معمر افراد پر مرکوز تھا۔

مزید کہا گیا کہ وسیع پیمانے پر ویکسی نیشن کے آغاز کے بعد کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کے ہسپتال میں داخل ہونے اور ہلاک ہونے کی شرح میں کمی آئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں