دو ماہ گزرنے کے باوجود ڈومیسٹک ٹیموں کے منیجرز تنخواہوں سے محروم

14 اپريل 2021
ڈومیسٹک کرکٹ میں تمام چھ ٹیموں کے منیجر اب تک تنخواہوں سے محروم ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
ڈومیسٹک کرکٹ میں تمام چھ ٹیموں کے منیجر اب تک تنخواہوں سے محروم ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں میں تمام چھ ٹیموں کے منیجرز سیزن ختم ہونے کے دو ماہ گزرنے کے باوجود تاحال تنخواہوں سے محروم ہو رہے ہیں۔

پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں نیشنل ٹی20، قائد اعظم ٹرافی اور پاکستان کپ کے مقابلے ختم ہوئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں سینٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور ناردرن کی ٹیموں کے منیجر اب تک تنخواہوں سے محروم ہیں۔

بلوچستان کے منیجر خدا بخش، سینٹرل پنجاب کے اشعر زیدی، ناردرن پنجاب کے آفاق رحیم، جنوبی پنجاب کے شاہد بٹ اور خیبر پختونخوا کے فرخ زمان کو دو ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود اب تک معاوضے ادا نہیں کیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے چند وجوہات کو ادائیگیوں میں تاخیر کا سبب قرار دیایتے ہوئے کہا کہ تمام مینیجرز کو آئندہ چار سے پانچ روز میں ادائیگیاں کردی جائیں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں