پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جان بحق ہوگئے جبکہ مردان میں مثبت کیسز کی شرح 26.9 فیصد، پشاور میں 25 فیصد اور نوشہرہ میں 22.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں مذکورہ اضلاع انتہائی متاثرہ علاقوں میں شمار ہوتے ہیں۔

صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

ڈبلیو ایچ او کی ایک رپورٹ کے مطابق کہ ملک کے 17 انتہائی متاثرہ اضلاع میں خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں شامل ہیں جن میں مردان، پشاور اور نوشہرہ بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر آتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں