مظفرگڑھ: کورونا کیسز میں اضافے پر اسکول اور کالجز بند کرنے کی سفارش

25 اپريل 2021

مظفرگڑھ میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اسکولز اور کالجز بند کرنے کی سفارش کردی گئی۔

ضلع مظفرگڑھ میں مزید 2 مریض دم توڑ گئے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کورونا وارڈ کے تمام بیڈز بھی مریضوں سے بھرگئے۔

مذکورہ سفارش ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے کی۔

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کی جانب سے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن اور سیکریٹری اسکولز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں