• KHI: Maghrib 6:39pm Isha 7:56pm
  • LHR: Maghrib 6:12pm Isha 7:34pm
  • ISB: Maghrib 6:18pm Isha 7:43pm
  • KHI: Maghrib 6:39pm Isha 7:56pm
  • LHR: Maghrib 6:12pm Isha 7:34pm
  • ISB: Maghrib 6:18pm Isha 7:43pm

سابق کرکٹر پرویز اختر کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق

شائع April 27, 2021
پرویز اختر نے 48 فرسٹ کلاس اور 8 لسٹ اے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی— فوٹو بشکریہ ابوبکر بلال
پرویز اختر نے 48 فرسٹ کلاس اور 8 لسٹ اے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی— فوٹو بشکریہ ابوبکر بلال

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر پرویز اختر بھی وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے۔

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور سابق پی سی بی میچ ریفری میاں پرویز اخترکورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: کورونا سے پہلے کرکٹر کی موت، سابق کرکٹر ظفر سرفراز جاں بحق

گزشتہ چند دن سے میاں پرویز کی طبیعت ناساز تھی جس کے بعد ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور آج طبیعت زیادہ ناساز ہونے پر جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

68سالہ کرکٹر 15 نومبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 48 فرسٹ کلاس اور آٹھ لسٹ اے میچز میں پاکستان کی نمانئدگی کی۔

فرسٹ کلاس کرکٹر میاں پرویز اختر ڈومیسٹک کرکٹ میں لاہور، پنجاب اور ہاؤس بلڈنگ کی ٹیموں کے کپتان رہے ۔

میاں پرویز اختر پی سی بی پینل کے میچ ریفری بھی رہے جبکہ مرحوم پی سی بی کی ڈیف اینڈ ڈمب ایڈہاک کمیٹی کے رکن بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا شکار سچن ٹنڈولکر ہسپتال داخل

میاں پرویز اختر کی پاکستان کرکٹ کے لیے گراں قدر خدمات ہیں اور سابق کپتان انضمام الحق، احمد شہزاد، توفیق عمر سمیت ان گنت کرکٹرز کے استاد اور میاں پرویز اختر سابق آئی سی سی امپائر میاں اسلم کے بڑے بھائی بھی تھے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے میاں پرویز اختر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

واضح رہے کہ میاں پرویز کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے پہلے کرکٹر نہیں بلکہ اس سے قبل بھی چند کرکٹرز اس جان لیوا وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: افغان کرکٹر نجیب ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے

گزشتہ سال پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

پاکستان میں اب تک 8 لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثر اور 17 ہزار 329 موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 ستمبر 2024
کارٹون : 11 ستمبر 2024