وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 633 ٹیسٹ کیے گئے اور ایک ہزار 60 نئے کیسز جبکہ 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 633 ہوچکی ہے جبکہ آج 279 مریض صحت یاب ہوئے اور صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 52 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں اب تک 36 لاکھ 21 ہزار 994 ٹیسٹ کیے اور مجموعی طور پر 2 لاکھ 82 ہزار 444 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس وقت 13 ہزار 759 متاثرین زیر علاج ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں